اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے این سی اوسی کے سربراہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت میں کینسینوویکیسن کی بڑی کھیپ تیاری کے مراحل میں ہے مخصوص کوالٹی چیک کے بعد مئی کے آخر میں ویکسین دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی اوسی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ادارہ صحت میں کینسینوویکیسن کی بڑی کھیپ تیاری کےمراحل میں ہے، قومی ادارہ صحت میں پچھلےماہ اس حوالے سے پلانٹ تیار کیا گیا تھا، کینسینو ویکیسن کی تیاری کیلئے ٹیم کوخصوصی تربیت دی گئی ہے، مخصوص کوالٹی چیک کے بعد مئی کے آخر میں ویکسین دستیاب ہوگی۔
یاد رہے ذرائع این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، این آئی ایچ میں کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا اور ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی،اس سلسلے میں این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنوٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے، پہلاکورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔
این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی