?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک کروڑ ویکیسنز لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کے ہمراہ این سی او سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینز لگائی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں برس کے اختتام یعنی دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں عوام ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور روزانہ ہمیں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن موصول ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 3 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی جبکہ دوسری خوراک لگوانے والوں کی تعداد اس سے الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تعداد سے بھی بہت زیادہ آگے جانے کی ضرورت ہے اس لیے تمام افراد سے اپیل ہے کہ جتنی تیزی سے ویکسینیشن کی مہم چلے گی اتنی ہی تیزی سے ہم بندشوں کو کم کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں، کچھ ایسے شعبے ہیں جہاں لوگوں کا روزگار متاثر ہے، جسے ہم نے کھولنا ہے اور صحت کے اوپر پڑنے والے اثرات سے بھی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جو اقدامات کیے گئے ان کا اثر سامنے آیا اور عید کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے ہسپتالوں میں اب بھی 3 ہزار سے زائد تشویشناک مریض آکسیجن کیئر پر موجود ہیں اس لیے خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے ویکیسنز لگتی چلی جائے گی اتنی تیزی سے ہمیں اس خطرے سے تحفظ ملتا جائے گا اس لیے اپیل ہے کہ پاکستانی بڑھ چڑھ کر اس ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی عوام من حیث القوم کسی کام کا فیصلہ کرلے تو دنیا میں ان سے بہتر وہ کام کوئی کر نہیں سکتا، جس طرح لوگوں نے کورونا کی وبا کے دوران محنت کی اللہ نے ہمیں بہت حد محفوظ رکھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی جذبے کے ساتھ ویکسینیشن کرائی جائے کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ تیزی سے اور بہتر یہ عمل مکمل کرنا ہے ہے تاکہ معیشت کا پہیہ آگے چلے، لوگوں کو روزگار ملے اور ان کی صحت کی حفاظت ہو جبکہ پاکستان ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے چلے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب
مئی
’جیمنائی‘ کو گوگل کروم کا حصہ بنادیا گیا
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے
مئی
مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے
مئی
ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ
مئی
اسد عمر میں اہل کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی
دسمبر
کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں
?️ 19 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر
?️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا
مئی
کیا سعودی عرب اور فرانس کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے مذاکرات کی افواہیں جھوٹ ہیں؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، جس میں فرانس اور
مئی