?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 30 اگست تا 30 ستمبر تک ہوں گے پی ایم سی کے حکام نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں نیشنل لائسنسنگ ٹیسٹ (این ایل ای)، ایم ڈی سی اے ٹی، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں۔
پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ امتحان 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 تک پاکستان کے 20 نامزد شہروں میں ہوگا۔
ارشاد تقی کے مطابق درخواست دہندگان کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ امتحانات میں شریک ہونے کا وقت خود منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور پریکٹس ٹیسٹ بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں امتحان کے عمل سے واقفیت ہوجائے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا نصاب/ مضمون پورے پاکستان میں تمام بورڈز کے حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے موجودہ نصاب سے اخذ کیا گیا۔
پی ایم سی کے مطابق اس میں اے لیول کے نصاب کو بھی مدنظر رکھا ہےتمام مضامین کا نصاب اور ہر مضمون کی تفصیلات پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ڈاکٹر ارشاد تقی نے واضح کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی سی اے ٹی 2021 میں پاس مارکس 65 فیصد رکھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امتحان کے آدھے گھنٹے کے بعد نتائج پیش کردیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ داخلے کے لیے تمام کالجوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پی ایم سی براہ راست طالب علم کے ایم ڈی سی اے ٹی کا نتیجہ متعلقہ کالجوں کو ارسال کرے گا۔
کونسل نے اکیڈمک بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر این ایل ای کے لیے نصاب کو بھی منظور کیا۔این ایل ای دو ٹیسٹ پر مشتمل ہے جس میں ایم سی کیوز پر مشتمل تھیوری اور دوسرا کلینیکل اسکلز امتحان شامل ہیں۔
این ایل ای کے مرحلہ 1 کے ایم سی کیو پر مبنی تھیوری جزو بھی ایک کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا جس میں ایک سال میں متعدد بار پاکستان بھر کے متعدد مراکز میں امتحانات ہوں گے جس میں امیدوار کی کوشش کی جانے والی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی این ایل ای کے لیے دونوں امتحانات میں 70 فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے
فروری
ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا
?️ 24 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی
مارچ
وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاؤں جما
جنوری
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے نالوں پر تعمیرات کرنے والوں کے لئے سزا دی جائے گی
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نالوں
دسمبر
فرانسیسی عدالت نے منفی اثرات رکھنے والی دوا بنانے کے جرم میں کمپنی پر 50 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا
?️ 31 مارچ 2021فرانس (سچ خبریں) فرانسیسی عدالت نے دواساز کمپنی کی ناقص کارکردگی اور
مارچ