🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقامی نمائندے نے اِن میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے تنخواہوں اور کاروباری آمدنی پر ٹیکس میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا پر یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس سلیبس کی تعداد موجودہ 7 سے کم کر کے 4 کرنے کو کہا ہے، جس سے مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس آمدنی والے گروپ پر ٹیکس میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی تھیں۔
ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھر پیریز روئز نے ’رائٹرز‘ کو ایک ’ای میل‘ میں بتایا کہ اس وقت ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
جولائی میں منظور ہونے والے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے بعد سے پاکستان نگران حکومت کے زیرِانتظام ہے، اس قرض پروگرام نے خودمختار قرضوں کے ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد کی ہے۔
3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کو جولائی میں پہلی قسط کے طور پر آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
پاکستان کو ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران کا سامنا تھا، اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بمشکل تین ہفتوں میں کنٹرول شدہ درآمدات کے ساتھ کم ہو گئے، ساتھ ہی تاریخی طور پر بلند افراط زر اور کرنسی کی بے مثال قدر میں کمی۔
پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران کا سامنا ہے، اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی آگئی جو بمشکل 3 ہفتوں کی کنٹرول شدہ درآمدات کو پورا کر سکتے ہیں، ساتھ ہی مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی۔
معاہدے کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس کی مد میں ایک ارب 34 کروڑ ڈالر اکٹھے کرنے کا بھی کہا۔
ان اقدامات نے مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچادی جوکہ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے، مہنگائی کی یہ شرح اب بھی 30 فیصد سے اوپر ہے۔
مشہور خبریں۔
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
🗓️ 11 اپریل 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بڑے پیمانے
اپریل
پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
اکتوبر
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
Superstar pastry chef’s ‘food porn’ has Instagram drooling
🗓️ 29 جون 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ہیرس کے اندر امریکہ کا صدر بننے کے قابل نہیں ہے: صیہونی وزیر
🗓️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی وزیر نے امریکہ کے نائب صدر اور 2024
جولائی
سابق صدر آزاد کشمیر کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ
نومبر
صیہونی فوجی چھاؤنی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے
نومبر
پی ٹی آئی نے سپیکر کی دعوت قبول کرلی، مذاکرات کا ڈرافٹ تیار
🗓️ 22 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی
دسمبر