?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تحقیقی و تجزیاتی ادارے ’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ میں پاکستان کو رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے شدید مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقی وتجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے، پاکستان کےرہن سہن اخراجات انڈیکس میں18.58پوائنٹس ہے، درجہ بندی میں افغانستان 24.51 کے ساتھ دوسرے، بھارت 25.14 کیساتھ تیسرے اورشام 25.31انڈیکس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کا تعین کرنیوالی کمپنیز میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل رہی، رپورٹ کے مطابق رہن سہن، قوت برداشت کےتخمینے کیلئےچار پیمائشی معیارات استعمال کئے گئے،معیارات میں رہائش،نقل وحمل کےکرائے کو دیکھا گیا، معیارات میں قوت خرید، صارف قیمت،روز مرہ اشیا کو شامل کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق نتائج کا مہنگےترین شہر نیو یارک میں رہن سہن اخراجات کیساتھ موازنہ کیاگیا، کیمن جزائر انڈیکس141.64،برمودا138.22کیساتھ مہنگے ترین قرار پائے جبکہ سوئٹزرلینڈ 122.67 ، ناروے 104.49 کیساتھ رہن سہن کیلئےمہنگے ترین شہر قرار پائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں ممالک کے مقابلے نیو یارک کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے جبکہ نیو یارک ،سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں روز مرہ اشیا کی قیمتوں نےزیادہ مضبوط معیشتوں کوبھی متاثرکیا، رپورٹ میں امریکی محکمہ زراعت کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 21-2022میں خوراک کی عالمی رسدبڑھنےکی توقع ہے۔
امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب ،رسد کے فرق سے ہے، یواین فوڈاینڈایگریکلچرل آرگنائزیشن نےبھی خوراک کی قیمتوں میں اضافےپر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں طلب،رسد کی وجہ سےخوراک کی قیمتیں ماہانہ بڑھ سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحی کا اعلان کر دیا گیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں
جولائی
ہمارا دفاع مضبوط، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ گورنر سندھ
?️ 18 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہے کہ
مئی
26 ویں ترمیم کا معاملہ عدالت میں ہے، بات نہیں کرنا چاہتا، جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور کو جوابی خط
?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے
دسمبر
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی
دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی
مارچ
روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو، مغرب کے برعکس،
جولائی
امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو مہاجرین کی ملک بدری کے لیے ہری جھنڈی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 500000 سے زائد مہاجرین
مئی
امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی
ستمبر