?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور چین بھی جانتا ہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے۔ وزیراعظم کی چین کی بڑی سرکاری و نجی کمپنیوں کے سربراہان ، تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، ہم نےاسٹریٹیجک معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے دورہ چین اور اس کے ثمرات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دورہ کےاختتام پر مشترکہ اعلامیہ دورہ چین کی کامیابی کا مظہر ہے ، مجموعی طورپریہ ایک انتہائی مفیداوربروقت دورہ تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بہت جامع نشستیں ہوئیں، چینی صدر کےساتھ ہونیوالی ملاقات انتہائی جامع نوعیت کی تھی، چین جانتاہےکہ اس خطےمیں کون اس کادوست ہے اور پاکستان کو بھی معلوم ہےکون اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے گفتگوہوئی، افغانستان کے حوالے سے چین کےساتھ ہماری مشاورت رہی ہے اور رہے گی، طے پایا ہے مارچ کے آخر میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں بلایا جائے گا، اس اجلاس میں افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ بھی مدعو کیے جائیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مل بیٹھ کرآئندہ کی حکمت عملی طےکریں گے، اسپائیلرز سی پیک کوآگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، امن دشمن قوتوں نے سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے انجینئرزکونشانہ بنایا، پہلے بھی رکاوٹیں آئیں مگرہم نے ان کا مقابلہ کیا، یہ اسپائیلرز اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی کیلئےسی پیک کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، چاہتے ہیں کہ چین کی منڈیوں تک ہماری زرعی اجناس کی رسائی بڑھے، ہماری خواہش ہے کہ چین ہم سے سرپلس زرعی اجناس خریدے۔
بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوبےنقاب کرنےکیلئے ”ڈوزئیر” عالمی برادری کےسامنےرکھا، عالمی برادری کو شواہد کی روشنی میں ہندوستان کے مذموم عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی سرکارکی منفی پالیسیاں ہندوستان کےاپنےمفاد میں بھی نہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایک بہت بڑا طبقہ بی جے پی کی سوچ کے برعکس سوچ رہاہے، وہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی سرکار نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔
روس سے تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انھوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان انشا اللہ اسی ماہ ماسکو جائیں گے، روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی ایک خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ بلاول بھٹو
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین
مئی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد
جولائی
نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو
اگست
امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے روکا، وجہ ؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی عہدیداروں نے آج واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی
اکتوبر
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
کارکن کے قتل کے ثبوت ختم کیے جارہے ہیں، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے، عمران خان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ