?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف ارکان نے واپسی کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرویز خٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں اور منحرف ارکان کے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین منحرف اراکین نے واپس آنے کے لیے رابطہ کیا ہے جس پر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بنی گالا پہنچے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کے ہمراہ بابر اعوان اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی بنی گالا پہنچے۔
ملاقات میں اٹارنی جنرل نے عمران خان کو سپریم کورٹ میں آج کی سماعت اور منحرف اراکین سے متعلق ریفرنس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ بطور چئیرمین تحریک انصاف کارکنان کو ہدایت کریں کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔حکومتی جماعت تحریک انصاف نے منحرف ہونے والے اراکین کو نوٹس جاری کر دئیے۔جن ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں افضل ڈھانڈلہ، نور عالم خان، نواب شیروسیر، راجہ ریاض، رانا قاسم نون، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، مضدوم باسط سلطان، عامر بلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجہیہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔
شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے، نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی اور ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی۔ نوٹس میں یہ بھی کہا کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرکے زائرین کی حفاظت کریں: مقتدیٰ صدر
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے
ستمبر
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، باجوڑ میں خارجیوں کے ٹھکانوں کا مکمل صفایا
?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری
اکتوبر
موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں. شہبازشریف
?️ 4 اگست 2025گلگت: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی
اگست
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
یمن کے حملے سے صہیونی کو غافلگیر ، پروازیں معطل
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی خبری ذرائع نے یمنی مسلح افواج کے بن گوریون
جولائی
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی جیل میں ملاقات
?️ 26 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ
مئی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات؛ دو دہشت گرد ہلاک
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان کے حکمراں ادارے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس
فروری