پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی دہائی کی طرح جلد خطے کا اہم لیڈر ملک بن جائےگا، طاقت سے نہیں اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر انتہاء پسندی ختم کی جاسکتی ہے، معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہیں، آپ کے سامنے بطور فیصلہ ساز دو ہی راستے ہوں گے، ایک راستہ پیسا کمانے کا جو بدعنوانی اور تباہی کا راستہ ہے، دوسرا راستہ عزت وترقی کا ہے جو چیلنجز سے بھرا پڑا ہے، عزت اور ترقی کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، ہمارے نظام تعلیم طبقاتی تفریق پیدا کی، حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہی ہے، یکساں نصاب سے ہمارے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی، طلباء کا انتخاب ہےکہ وہ جس شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کریں، رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے، بچوں کو موبائل فون کے ذریعے ہر قسم کے مواد تک رسائی حاصل ہے، عمران خان نے کہا کہ طاقت کا استعمال انتہاء پسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے، نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے۔ کورونا کے باوجود پاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کے ساتھ سنبھالا۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 10 ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کیا، معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے، حکومت تمام شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات کے نفاذ کیلئے پُرعزم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان جلد خطے کا اہم لیڈر ملک بن جائےگا جیسا 70 کی دہائی میں تھا۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ اور آئرلینڈ کے مصنفین کی غزہ میں جاری نسل کشی پر بھرپور آواز بلند

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 ممتاز مصنفین اور ادبی

آپ چلاتے ہیں واٹس ایپ تو یہ خبر ہے آپ کے کام کی

?️ 20 فروری 2021نیویارک(سچ خبریں) آپ کو شروع میں ہی ایک کام کی خبر سے

سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف

طوفان ’تیج‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ

وزیراعظم کی صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز کے منصوبے کی منظوری

?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں میں درکار ہنر

باجوہ کے ’غیر جانبداری‘ کے وعدے کا اعتبار نہیں، سابق جنرل

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ریٹائرڈ جنرل نے سابق آرمی چیف کے فوج

کیا شام عرب لیگ میں واپس آئے گا؟

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں بدامنی پھیلنے کے بعد تیونس اور دیگر عرب ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے