🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے ہے ، ایک نکتہ پر عملدرآمد کےبعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پُر امید ہے۔پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف کے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے ، فیٹف ایکشن پلان کےتحت 27پوائنٹس پرعملدرآمدکیلئے کہا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کاہو گا، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا، گروپ میں چائنا،یوایس اے،یوکے،فرانس،انڈیاشامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سےعملدرآمدنکات پررپورٹ تیارکی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کی جائےگی، فیٹف پلینری میٹنگ 21سے 25 جولائی تک ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، پاکستان کی جانب سے ایک نکتہ پر عمل درآمد باقی رہ گیا، عملدرآمد کےبعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔
خیال رہے گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمدکیا تھا ، جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید توسیع کر دی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صیہونی حکومت کو خبردار
جنوری
ہم نے دہشت گرد صہیونیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے: جہاد اسلامی
🗓️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد غاصب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے
مئی
عمران خان، اہلیہ کی درخواست ضمانت کیس میں عدم حاضری، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری
🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے
مارچ
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
اسرائیلی پارلیمنٹ میں تصادم اور زبانی بحث
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی کنیسٹ کا پارلیمانی اجلاس مذہبی صہیونی پارٹی کے متعدد
مارچ
دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم
نومبر
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر