🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔
مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🗓️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر
فروری
جہنم میں خوش آمدید
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد
🗓️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں
جون
امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
اکتوبر
صہیونی شمالی اور جنوبی محاذوں پر بیک وقت لڑائی سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد غزہ
اپریل
شہداء ہمارا فخر ہیں
🗓️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر
مارچ
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری
شمال مشرقی شام میں جولانی عناصر اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت
جنوری