?️
بیجنگ: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ قریبی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک اہم منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سراہا اور سی پیک کے اپ گریڈ شدہ اگلے مرحلے، جن میں پانچ مزید راہداریوں کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے کامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا، ان اقدامات سےدونوں ممالک کو ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید مضبوط پاکستان چین کمیونٹی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعطم نے کہا کہ ’صدر شی جن پنگ کی بصیرت اور قیادت جس کی بدولت چین نے جدیدیت اور ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان کو چین کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے اور وہ اس عظیم سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا، پاکستان اس سلسلے میں صدر شی جن پنگ کے تاریخی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں گلوبل گورننس انیشیئیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیئیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیئیٹو شامل ہیں، یہ اقدامات اجتماعی عالمی بھلائی کے لیے ضروری ہیں اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے‘، اس موقع پر صدر شی نے کہا کہ ’چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے‘۔
بتایا جارہا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور بے مثال ہیں اور اس کی عکاسی ان کے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے ذریعے ہونی چاہیے، دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو اگلے سال پاک-چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع کے پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی تجدید کی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا
اپریل
ایران امریکہ کے ساتھ کیسے مذاکرات کر رہا ہے؟عراقی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ
اپریل
غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13
مئی
پاکستان امریکہ کو نشانہ بنانے والے ایٹمی میزائل کی تیار میں
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: امریکی خفیہ رپورٹس کے مطابق، جو معروف جریدے "فارن افرز”
جون
ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا
جولائی
ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی
اپریل
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین
اپریل
صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے
?️ 22 مارچ 2025 کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار
مارچ