?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور وبا کے عروج میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کا دورہ کر کے یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر چین کے اقدامات کی حمایت کی جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے اقدامات اور تعاون مثالی ہیں، چین نے 30 لاکھ 50 ہزار ویکسین بطور تحفہ دیں انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے چین کے تعاون سے ”پاک ویک“ ویکسین کی پیداوار شروع کردی ہے، اس ضمن میں ہم چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ویکسین کی تیاری میں غیر معمولی مدد فراہم کی. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خطے میں ترقی، ہاہمی روابط اور شراکت داری سے پاکستان کو ایک ترقی پسند اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کے خواہش مند ہیںانہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے پہلے مرحلے میں توانائی اور انفرااسٹرکچر میں جبکہ دوسرے مرحلے میں ساری توجہ صنعتی ترقی، زراعتی تعاون، سماجی و اقتصادی ترقی اور ملازمت کے مواقع ہیں وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت 90 منصوبے مکمل کرلیے گئے جبکہ 28 زیر تکمیل ہیں اور 41 زیر غور ہیں.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر بھی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، چین میں 30 ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، چین کی مختلف جامعات میں 11 اردو شعبہ جات، 7 پاکستان اسٹڈیز سینٹر قائم کیے گئے ہیں. دریں اثناءاسلام آباد میں کلائیمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نے کہا کہ تھرپارکر اور عمر کوٹ کے علاقوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا انہوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر حکومت سندھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر اور سندھ کے مختلف اضلاع میں صوبائی وزرا بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے وزرا، دیہی علاقوں کا دورہ نہیں کرتے جہاں قانون پسند شہری رہتے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، انہیں طویل مسافت طے کرکے گھریلو استعمال کا پانی لانا پڑتا ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے عمر کوٹ اور تھرپارکر میں 80 فیصد ہندوﺅں پر مشتمل آبادی ہے جہاں انہیں بھرپور تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ ہمیں ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ دینا ہوگا اور انہیں عبادت کی مکمل آزادی دینی ہوگی.


مشہور خبریں۔
ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے۔ مریم نواز
?️ 8 اکتوبر 2025پاکپتن (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین
اکتوبر
اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے
?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے پاکستان
ستمبر
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب چار اکتوبر
نومبر
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی
نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو آزاد کیا جائے؛فلسطینی قومی اقدام تحریک کا مطالبہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی قومی اقدام تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی
جولائی
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
انقرہ کے لیے ایف-35 فائٹر کی نامکمل کہانی؛ یہ اردگان کا مسئلہ ہے یا ترکی کا؟
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور ترکی کے بیشتر تجزیہ کاروں کا خیال ہے
دسمبر
ارجنٹائنی شہریوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ارجنٹینا میں درجنوں افراد بیونس آئرس میں صہیونی سفارت خانے کے
دسمبر