?️
کراچی(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔یہ دستخط کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن منصوبے پر کئے گئے ہیں، منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت تیز ہوگی جبکہ منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیداہوں گے۔منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60 دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا۔
خیال رہے روس کے ساتھ 2015 میں معاہدہ ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔2015 میں ہونے والے اس معاہدے کے مطابق روس نے اپنے خرچے پر گیس پائپ لائن تعمیر کرنی تھی اور 25 برس کے بعد پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔
پہلے طے شدہ ماڈل کے تحت روس نے اس پراجیکٹ پر 85 فیصد رقم خرچ کرنا تھی جبکہ پاکستان نے 15 فیصد خرچ کرنا تھا۔گذشتہ برس نومبر میں دونوں حکومتوں نے انٹر گورنمنٹل معاہدے میں ترامیم پر اتفاق کیا تھا جس پر آج دستخط ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف
نومبر
چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
?️ 21 اگست 2025چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ
جنوری
امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ کھل گیا
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے
ستمبر
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض
نومبر
ترکی اور شام میں زلزلے کی خبروں کے سلسلہ میں مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے عظیم زلزلے کی خبروں کو
فروری
مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز
?️ 28 جولائی 2025مارکو روبیو کی غزہ جنگ روکنے کا مضحکہ خیز تجویز امریکی سینیٹر
جولائی