?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ علاقے میں ہونے والی تقریب میں وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلیل اور ایران کے وزیر برائے مواصلات و شہری ترقی محمد اسلامی نے مشترکہ طور پر تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔
فرنٹیئر کور (ایف سی) جنوبی کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل بلال، کسٹمز اور ایف آئی اے کے سینیئر حکام، سول و ملٹری افسران اور ایرانی بارڈر انتظامیہ نے تقریب میں شرکت کی۔
گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور ایران نے ضلع گوادر میں رمدان ۔ گَبد سرحد پر دوسرے کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا تھا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں زبیدہ جلال نے صرف چھ ماہ میں دوسرے کراسنگ پوائنٹ کے افتتاح کو پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کے لیے اہم سنگ میل اور تاریخی دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دونوں مسلم ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پشین ۔ مند کواسنگ پوائنٹ کے آغاز سے نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمت کے کافی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
زبیدہ جلال نے کہا کہ نئے گیٹ وے کے ذریعے دوطرفہ اور بارٹر تجارت میں اضافے سے مقامی عوام کو فائدہ ہوگا جبکہ قانونی تجارت کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ‘نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے سرحدی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی’۔
تقریب سے خطاب میں ایرنی وزیر محمد اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور پشین ۔ مند بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے افتتاح سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی کا اہم مقصد پڑوسی ممالک سے تجارتی تعلقات کا فروغ ہے تاکہ لوگ تجارت کا حصہ بن کر اپنے معاشی حالات بہتر بنا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پاکستان کے ساتھ 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور وہ مزید بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا خواہاں ہے۔
مشہور خبریں۔
ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
جولائی
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
صالح العروری کا قتل اور علاقائی جنگ کا امکان
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں بیروت کے
جنوری
ٹرمپ ہیرس کے ساتھ مناظرہ کرنے کو تیار
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق
اگست
بحرینی عوام کے آل خیلفہ اور صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بحرینی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے
اپریل
عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف
ستمبر
غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے:سلامتی کونسل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اگست