?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا نے معدنی وسائل کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جس میں ریکو ڈیک منصوبے کی ترقی اور پاکستان اسٹریٹجیک انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے کلیدی کردار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے.
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات میں توانائی، معدنیات اور آبی وسائل کے انتظام میں اقتصادی شراکت داری پر اتفاق رائے ہوا ہے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر توانائی نے آسٹریلیا کی کان کنی کی مہارت سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی.
اس موقع پر آسٹریلیا نے پاکستانی اداروں کے لیے معدنیات کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرامز کی پیشکش کی، جو ملک میں کان کنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ریکوڈک منصوبے کو اس شراکت داری میں مرکزی اہمیت حاصل ہے، جہاں 65 ارب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں ان میں 2 ارب ٹن تانبے اور 20 ملین اونس سونے کے وسیع ذخائر شامل ہیں جو ملکی معیشت کو نئی راہیں دکھا سکتے ہیں.
اس شراکت داری کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کان کنی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے لیے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دیا جائے گا، جس سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے گا بلکہ ملک میں معدنی وسائل کے موثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا یہ قدم پاکستان کی معاشی ترقی میں معدنی شعبے کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے.


مشہور خبریں۔
چین میں کورونا پابندیوں میں کمی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پچھلے کچھ
دسمبر
حماس کا اسلامی اور عربی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں
نومبر
ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح
اپریل
وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں
اکتوبر
سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو
اگست
وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم 2025 کا آغاز کردیا، 4 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر
?️ 19 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 2025
مارچ
اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے
مارچ
پاکستان میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور
جنوری