پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی تاریخ تبدیل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا ہے لیکن واشنگٹن میں موجود سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔  میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذاکرات نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کیے گئے ہیں جوکہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے تھے۔

ان اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے کا وعدہ پورا کرنے اور رواں برس بحال ہونے والے قرض پروگرام کے معاہدے کے تحت درکار دیگر اقدامات کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

لیکن سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر عالمی بینک کی رپورٹ کے اجرا کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول دوبارہ ترتیب دے دیا گیا تھا۔

نقصانات اور ضروریات کا تخمینہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بحالی کے اقدامات میں مستحقین کو پہلے ترجیح دی جائے اور شفافیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملی طے کی جائے۔

اندازے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب کُل 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے اور اقتصادی نقصانات کا کُل تخمینہ تقریباً 15 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات کی وجہ سے مذاکرات ملتوی ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ذرائع نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی  

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے

وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں

صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی

حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی

سعودی عرب کے نزدیک چین کی کیا حیثیت ہے؟،امریکہ میں کیا تصور ہے؟

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ جنگ کے بارے میں بیان

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی

کورونا نئے نقاب میں؛ دنیا اومیکرون وائرس کے منظرعام پر آنے سے پریشان

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے