?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اہم تجارتی شراکت دار ہے، برطانوی حکام سے مختلف امور اور خصوصی طور پر ایران اور افغانستان کے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، برطانوی حکام سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بارے تعاون پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولیات کا افتتاح کیا، دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈو پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔
دوران گفتگو نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہلگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ بھارتی بیانیہ ناکام ہوچکا ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو فتح دی، وزیراعظم شہبازشریف نے لیڈ کیا اور جیت ٹیم ورک کا نیتجہ ہے، ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ سیزفائر اور ہماری صلح کرا دیں۔
مشہور خبریں۔
برطانوی عدالت کے حکم نامہ میں شہباز شریف کا نام نہیں: شہزاد اکبر
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےشہباز
ستمبر
حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو
جنوری
ٹرمپ کا ہیرس پر پھر حملہ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات میں سابق صدر اور
اگست
ہمارے پاس مزاحمتی تحریکیں ہیں، غیر ملکی ایجنٹ نہیں:عمان
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اسرائیلی حکومت کے حملوں
نومبر
ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف
?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں
جون
اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع
مئی
پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا
?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس
اگست
متحدہ عرب امارات جنگ کے جاری رہنے کا ذمہ دار
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سوڈان کے نمائندے ادریس محمد نے کہا کہ
جون