اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا جب کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں، افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔