?️
کراچی (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، 9 اگست سے 6 سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازم کردی گئی، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، نئی ایڈوائزری کے تحت 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے، پاکستان کے ایئرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
کورونا کے پیش نظر پاکستانی ایئرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری پر9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔
ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔اسی طرح پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی بھی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ اماراتی حکومت نے پاکستان ، بھارت، نیپال، نائجیریا، یوگنڈا اور سری لنکا میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی میں سب غیرسیاسی لوگ ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں۔ طلال چودھری
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ
جولائی
حجاز کے لوگوں کی شناخت کو مسترد کرتے ہوئے ثقافتی ہم آہنگی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: محمد بن سلمان کے برسراقتدار آنے کے
جنوری
حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ
?️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے
جون
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
امارات اور سعودی عرب کی غزہ کی جنگ ختم کرنے کی تجویز
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی رساں یسرائیل ہیوم نے مطلع ذرائع کے حوالے
مئی
مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کا اضافہ اور عرب
مئی
توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسد عمر ، فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس
دسمبر