?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں اردو پوائنٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دنیا میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان- گورنر پنجاب نے اردو پوائنٹ کی خبرٹھیک سے پڑھی نہیں تھی، جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئے ہے اور اس فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں کیا گیا ہے- گورنر پنجاب کی جانب سے فیس بک پیج پر کی جانے والی اس پوسٹ پر فیس بک صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے-
متعدد صارفین نے گورنر پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ خبر کو درست طریقے سے پڑھنے کے بعد ہی اس پر اپنی کوئی رائے یا تبصرہ دیا کریں- تاہم یہ معلوم ہونے کے بعد کہ اس پوسٹ میں بڑی غلطی سرزد ہو گئی ہے، گورنر پنجاب نے اپنے پیچ سے یہ پوسٹ فوری طور پر ہٹا دی- اس خبر کا سکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہے- واضح رہے کہ دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021 کےلیے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔
بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر آگیا۔ فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر میں 193 ممالک میں بغیر ویزا جانے یا ویزا آن ارائیول کی اجازت ہے۔
فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں چوتھا نمبر اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ کا ہے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، جب کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ناروے، یونان، مالٹا اور جمہوریہ چیک آٹھویں جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا نویں اور دسویں نمبر پر ہنگری موجود ہے۔
گزشتہ فہرست میں لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر براجمان تھے جب کہ حالیہ فہرست میں انہیں ایک درجے تنزلی کے بعد گیارویں پوزیشن دی گئی ہے۔ درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ 104 ویں نمبر سے 9 درجے تنزلی کے بعد 113 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 104 تھا، انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے شہریوں کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہوتی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزا کے صرف 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں
اگست
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
ورلڈ بینک نے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے؟
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ
مارچ
پاک بنگلہ دیش تعلقات کو بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت نے دانستہ طورپرخراب کرنے کی کوشش کی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ،
مارچ
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے
مارچ
چین نے امریکہ کو دنیا کا نمبر ون معاشی ڈاکو بتایا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چننگ نے ٹویٹ کیا
اپریل
فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بیت لحم صوبے کوضروری
مئی
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم
فروری