🗓️
سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی قابضین کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کی لڑائی کے جائز ہونے پر زور دیتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی راہ میں مغربی طاقتوں اور بعض علاقائی حکمرانوں کی رکاوٹوں کی مذمت کی اور صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں مغرب کے تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے بارے میں سنی اور شیعہ علماء نے کیا فتویٰ دیا ہے؟
پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد قومی یکجہتی کونسل آف پاکستان کے قائدین کا ایک ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شرکاء نے پاکستان کی عوام اور سیاسی جماعتوں کی فلسطین اور صہیونی دشمن کے خلاف ہونے والے طوفان الاقصی آپریشن کے لیے مسلسل حمایت پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کرنے میں اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ خاص طور پر خطے کے مسلم ممالک کے حکمرانوں اور فلسطینی ہمسایہ ممالک کے ناقص کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران جنہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عزم کیا ہے انہیں اس معاہدے کو منسوخ کرنا چاہیے۔
پاکستانی جماعتوں کے سربراہان نے اس بات پر زور دیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن ناجائز صیہونی حکومت کے 75 سالہ جبر، قبضے اور دہشت گردانہ منصوبوں کے خلاف فلسطینیوں کا جائز اور منطقی جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی کارروائی کا جواب دینے کے بہانے جارحین کے ہاتھوں فلسطینی بچوں سمیت ہزاروں مردوں اور عورتوں کا قتل عام، کبھی بھی قابل قبول نہیں، عالمی برادری کو ناجائز صیہونی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستان فلسطینی قوم کی امنگوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور بانی پاکستان (محمد علی جناح) کے افکار کے مطابق ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: مسلمانوں کے قتل عام کے وقت اسرائیل میں اسلامی ممالک کے سفیر کیا کرتے ہیں؟
انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور تاکید کی کہ آج اسرائیل کے ساتھ مغرب کی ملی بھگت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اس حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے مفادات خطے میں محفوظ نہیں رہے گے.
مشہور خبریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
🗓️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی
پی ٹی آئی کے محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں کامیاب
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری
فروری
فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین نے فتاح الٹراسونک میزائل کی غیر معمولی طاقت
جون
شام پر قابضین اپنے فضول حملے کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں؟
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں
دسمبر
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
اپریل
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی
لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر