🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات کے مارے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملٹری انسٹالیشن میں میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ ہوگیا، بھارتی حکومت کی انتہائی اہم شخصیات اس پاکستانی حملے کے نتیجے میں ماری گئی ہیں، بھارتی میڈیا ان کے نام سامنے نہیں لا رہا مگر وہ شخصیات اتنی اہم ہیں کہ ان کے نام چُھپ نہیں سکتے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اب تک یہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے راجوڑی میں حملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مسلسل حملوں کے جواب میں آج علی الصبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے فتح ون میزائل سسٹم کے ذریعے دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، دشمن پر قہر ڈھاتے ہوئے پاکستان کی اجنب سے فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، فتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید میزائل ہے، پاکستان نے 5 مئی کو فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے مین دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا گیا، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے جس کے لیے افواجِ پاکستان مکمل تیار ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارت میں سناٹے چکا گئے ہیں، جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 29 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
حماس اسرائیل مخالف حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے:صہیونی افسر
🗓️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
ستمبر
اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
🗓️ 22 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان
اپریل
بدقسمتی سے مردوں کو اپنے جذبات چھپانا سکھایا جاتا ہے، ہانیہ عامر
🗓️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت سے
نومبر
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی
ستمبر
وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا انکشاف
🗓️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے
دسمبر
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد نیٹو حکام نے اہم اعلان کردیا
🗓️ 30 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے
اپریل