🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاک اور چین کے صدور نے دونوں کے ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ہے۔صدور نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، چینی صدر کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی چٹان کی طرف مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
دوسی جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ، دوطرفہ تعلقات اور کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے چینی ہم منصب اور قیادت کو مریخ پر چینی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد پیش کی جس نے چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
سعد رضوی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں ) لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے
نومبر
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد
جولائی
کیفی خلیل نے کہا میری گلوکاری کے بعد ’کہانی سنو‘ کو عالمی شہرت ملی، آئمہ بیگ
🗓️ 1 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں
مارچ
اب ایک نیا مشرق وسطیٰ قائم کرنے کا تاریخی موقع ہے: وزیر نیتن یاہو
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ Ais نے لکھا ہے کہ
اکتوبر
منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی
مارچ
توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے
نومبر
هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف
🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے
جولائی