?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے 18 کمرشل بینکوں کے ساتھ 12 کھرب 75 ارب روپے (4.50 ارب ڈالر) کی اسلامی مالیاتی سہولت کے لیے ٹرم شیٹس پر دستخط کردیے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت، جو کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے زیادہ تر حصے کی مالک ہے یا اسے کنٹرول کرتی ہے، بڑھتے ہوئے سرکلر ڈیٹ، ادا نہ کیے جانے والے بلوں اور سبسڈیز سے دوچار ہے، جس نے اس شعبے کا گلا گھونٹ دیا ہے اور معیشت پر بوجھ ڈالا ہے۔
لیکویڈیٹی بحران نے سپلائی میں خلل ڈالا ہے، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی ہے اور مالیاتی دباؤ میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث یہ پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں ایک کلیدی توجہ بن گیا ہے۔
خسارے کو پورا کرنے کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنا ایک مستقل چیلنج رہا ہے، کیونکہ محدود مالی گنجائش اور مہنگے پُرانے قرضے حل کی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اٹھارہ کمرشل بینکس، اسلامی فنانسنگ کے ذریعے قرض فراہم کریں گے۔
یہ سہولت، جو اسلامی اصولوں کے تحت ترتیب دی گئی ہے، رعایتی شرح پر حاصل کی گئی ہے جو تین ماہ کے کائبور (KIBOR) — وہ معیار شرح سود جو بینک قرضوں کی قیمت طے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں — سے 0.9 فیصد کم ہے، اور یہ فارمولا آئی ایم ایف کے ساتھ طے پایا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ’یہ چھ سالوں میں 24 سہ ماہی اقساط میں ادا کیا جائے گا اور اس سے عوامی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا‘۔
موجودہ واجبات پر زیادہ لاگت آتی ہے، جن میں نجی بجلی پیدا کرنے والوں (آئی پی پیز) کو تاخیر سے ادائیگی پر کائبور کے علاوہ 4.5 فیصد تک سرچارج شامل ہے، جبکہ پرانے قرضے بینچ مارک شرح سے کچھ زیادہ ہے۔
میزان بینک، ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور یو بی ایل معاہدے میں حصہ لینے والے بینکوں میں شامل ہیں۔
حکومت، قرض کی ادائیگی کے لیے سالانہ 323 ارب روپے مختص کرنے کی توقع رکھتی ہے، جس کی حد چھ سالوں میں 19 کھرب 38 ارب روپے ہے۔
یہ معاہدہ پاکستان کے 2028 تک سود پر مبنی بینکاری کو ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، جس میں اسلامی مالیات اب کل بینکنگ اثاثوں کا تقریباً ایک چوتھائی پر مشتمل ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ
?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں
مارچ
بلاول کا نومئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ
اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اگست
غزہ میں کس کی حکومت ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار حماس کی سرنگ سلطنت سے ششدر ہیں
دسمبر
ہتھیاروں کی برآمدات اور اس کے چیلنجز کے لیے ترکی کے امکانات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں پچھلے کچھ سالوں میں، ممکنہ طور پر سب
جنوری
حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ’نیکیپ‘ کے نوجوان گلوکار پر ایک
مئی
سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا
?️ 16 دسمبر 2021سکردو(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ایئرپورٹ کو
دسمبر