🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں پاسپورٹ کی درخواستیں ملنے اور کم تعداد میں پروڈکشن سے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ ہے۔
سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روز بہت درخواستیں مل رہی ہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔
وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ 3 شفٹوں میں فعال بنائی گئی ہے، پاکستانی مشنز سے جوپاسپورٹ اجرا کے لیے بھیجے گئے وہ پرنٹ کرکے بھیج دیے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں کوئی تاخیر نہیں مگر نارمل پاسپورٹ اجرا میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی نئے پرنٹرز نصب کیے جائیں گے پاسپورٹ تاخیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، سکیورٹی انک،لیمینیٹس، اسپیئرپارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیرکا سامنا ہے، جنوری سے 20 پرنٹرز اور 20 لیمینیٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا، پرنٹرزاورلیمینیٹرزکی تیاری میں 8 سے9 ماہ لگتےہیں، رواں ماہ میں یہ فراہمی متوقع ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور2 ای پاسپورٹ مشینیوں کا آرڈرجولائی میں دیا ہے جن فراہمی بھی رواں ماہ میں متوقع ہے جب کہ وزارت خزانہ نے دونوں خریداریوں کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص یاجاری نہیں کیے۔
مشہور خبریں۔
قطر میں نیا امریکی سفیر کون ہے؟
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارت کار ٹِمی ڈیوس کو
اگست
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں یروشلم اور جنین میں 5 فلسطینی شہید / غزہ کی سرحدوں پر صیہونی فوج میں الرٹ جاری
🗓️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے یروشلم اور
ستمبر
حماس کو غزہ پر کنٹرول کا کبھی لالچ نہیں رہا
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں 470 دن تک جاری رہنے والی
فروری
برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط
اگست
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
غزہ میں 150 زیر زمین مقامات پر حملہ
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج جس نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے خلاف
اکتوبر
فلسطین عالمی اتحاد کا مرکز ہے:پاکستانی جماعتیں اور اہم شخصیات
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطین اسلامی اتحاد کا محور کے
اپریل