🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ سے سیشن آج (پیر) ہوگا جس میں ریاستی اداروں کے احترام سمیت اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا سیشن 12 بجے جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ مشترکہ سیشن میں شرکت کریں گے۔
مشترکہ اجلاس کے لیے جاری کیے جانے والے 8 نکاتی ایجنڈا کے مطابق گزشتہ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر بحث جاری رکھی جائے گی، اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ریاستی اداروں اور اس سے منسلک شخصیات کی توہین کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ ملک کی معاشی صورتحال، کشمیر، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور خارجہ پالیسی پر بھی بحث کی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں انسانی اسمگلنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس اور اسلام آباد میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات پر ایک دوسرا نوٹس شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ اس وقت فی پولنگ اسٹیشن اوسطاً صرف ایک سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر کمی اور ’اسٹیٹک فورس‘ کے طور پر فوجی اہلکاروں کی عدم فراہمی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کی تفصیل کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس صورت حال میں الیکشن کمیشن انتخابی مواد، پولنگ کے عملے، ووٹرز اور امیدواروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے متبادل انتظامات کرنے سے قاصر ہے۔
مزید کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے ’ملک میں غیر معمولی معاشی بحران کی وجہ سے فنڈز جاری کرنے میں ناکامی‘ کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نشان دہی کی تھی کہ الیکشن کمیشن کی کوششوں کے باوجود ایگزیکٹو اتھارٹیز، وفاقی اور صوبائی حکومتیں پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں انتخابی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل نہیں تھیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ میں ترمیم؛ اور پریس، اخبارات، نیوز ایجنسیز اور بُک رجسٹریشن آرڈیننس کے بل پیش کریں گی۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی
جون
سید رضی کے قتل پر ایران کا ردعمل
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے قابض حکومت کے حکام کے حوالے
دسمبر
فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی
اکتوبر
ٹرمپ کی موت کی خبر شائع
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر
ستمبر
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے شام کی سرزمین پر غاصب صیہونی
دسمبر
آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار
🗓️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو
ستمبر