?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا جانا والا ایک اور بل غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدر کے دستخط کے ساتھ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی توجہ ’دی پروٹیکشن آف فیملی لائف اینڈ ویڈلاک بل 2023‘ کی عدم منظوری کی طرف مبذول کرائی گئی ہے ۔
یہ بل 27 جولائی کو قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا اور 30 جولائی 2023 کو اسے سینیٹ کو بھیجا گیا تھا۔ اس بل کو 7 اگست کو سینیٹ نے منظور کیا تھا، اس کے بعد اسے وزیر اعظم اور پھر صدر کی منظوری کے لیے ارسال کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا تھا۔ لیکن یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ نہیں بن سکا اور معلوم نہیں کہ یہ کہاں پھنس گیا۔
تازہ ترین بل کا مقصد وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے میاں بیوی سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متعلق معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی خاندانی زندگی کا تحفظ کرنا ہے اور آئین کے آرٹیکل آئین 25، 34 اور 35 کے مطابق خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان الحق صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔
جون 2022 میں سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے عدالتی اختیارات کو ختم کرکے عدلیہ اور ایگزیکٹو کو الگ کرنے کا بل منظور کیا تھا، دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل کو صدر عارف علوی کی منظوری کے لیے بھیجا جانا تھا لیکن یہ غائب ہو گیا۔
قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد بل پیش کرنے والے رکن پالیمنٹ نے کہا تھا آج آئین کی ایک اہم ذمہ داری پوری ہو گئی، اب اسلام آباد انتظامیہ کے عہدیداروں کو ریمانڈ یا جیل بھیجنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدیدار معمولی جرائم کی روک تھام کے لیے انتظامی اختیارات کا استعمال جاری رکھیں گے لیکن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل
?️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان
جون
حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے
?️ 5 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے
اکتوبر
بحرین میں داخل ہونے والا گینٹز سرخ لکیرسے باہر
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کی الوفاق سوسائٹی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے دورہ
فروری
3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ
جون
مارشل لا لگانے کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی، محمود اچکزئی
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام
مئی
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
غزہ کی عوام کو اجتماعی سزا دی جاری ہے؛انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا انتباہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مرکز یور میڈ رائٹس کا کہنا ہے غزہ
فروری
قطر: گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے لیکن وہ کسی معاہدے پر پہنچنے کو تیار نہیں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ثالث صیہونی
اگست