?️
(سچ خبریں)ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا جبکہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات جاری ہیں۔
واٹس ایپ گروپ کے ذریعے میڈیا کو جاری اعلامیے کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بتایا کہ جنگ بندی 30 مئی تک برقرار رہے گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسلامی امارات افغانستان کی ثالثی میں تحریک طالبان اور حکومت پاکستان کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
محمد خراسانی نے مزید کہا کہ محسود قبیلے کے 32 افراد پر مشتمل کمیٹی اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف قبائل کی 16 افراد پر مشتمل کمیٹی نے بھی حکومت پاکستان کے مطالبے پر تحریک طالبان پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ 13 اور 14 مئی کو مذاکرات کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں دونوں جانب سے پرزور مطالبہ کیا گیا تھا کہ کمیٹیوں سے جاری مذاکرات کی روشنی میں فائر بندی کا اعلان ہونا چاہیے، ان کے اس مطالبے پر فریقین نے اتفاق کرتے ہوئے 30 مئی تک فائر بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارات، ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے پشتو می کیے گئے متعدد ٹوئٹس میں بتایا کہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جنگ بندی پر رضامندی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان نیک نیتی سے اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی، تاہم ذرائع نے کمیٹی کے اراکین یا مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے ساتھ ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔
دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا تھا کہ وہ عید کے دوران حکومت کے ساتھ 16 مئی تک امن مذاکرات کے لیے سیز فائر بڑھا رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے 2 اہم رہنماؤں کو رہا کرکے مسلم خان اور محمود خان کو افغان طالبان کے حوالے کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، دونوں رہنما 100 سے زائد قیدیوں کی فہرست میں بھی شامل تھے، جن کی رہائی کا اہم مطالبہ گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے پوچھنے پر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس معاملے پر کہا تھا کہ میرے پاس قیدیوں کی مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا
?️ 23 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،
اگست
صدر جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر
سلمان خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار و اداکار سلمان خان
ستمبر
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا
اپریل