?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے، جب تک ایف بی آر میں ٹریس اور ٹریک سسٹم نافذ العمل نہیں ہوگا اس وقت تک ٹیکس چوری نہیں روک سکتے، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے وفاقی حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ یکم جون سے ٹریک سسٹم نافذ العمل ہوگا۔ ملک میں ٹیکس چوری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) گزشتہ 15 برس سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہر مرتبہ اس کے اقدامات کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایف بی آر کے ٹریک سسٹم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ پانچ برس میں صرف شوگر ملز انڈسٹری پر 400 ارب روپے کا ٹیکس لگایا۔
انہوں نے زور دیا کہ مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ انڈسٹری پر ٹیکس لگایا گیا لیکن اگر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم ہوتا تو وقت اور توانائی سمیت وسائل زیادہ خرچ نہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے نتیجے میں حکومت کو ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی ہوتی ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریک سسٹم کے نفاذ کے خلاف حکم امتناع کو ختم کرانے کے لیے عدالت کو باور کرائیں کہ یہ اقدام ملکی معیشت کے لیے کلیدی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پاکستان میں الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ناگزیر ہوچکی ہے۔انہوں نے کابینہ اجلاس میں زور دیا کہ ہر اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔
مشہور خبریں۔
2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم
فروری
وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 24-2023 پیش ہونے کے بعد پہلی
جون
امریکہ نے ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ
مارچ
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
مغرب کے یوکرین میں ناکام ہو نے کی وجوہات
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی رکن مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا
ستمبر
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن
جون
واٹس ایپ چینلز میں فارورڈ میسیجز شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے
اکتوبر