?️
کراچی: (سچ خبریں) ریلوے پولیس حیدرآباد نے ٹرین میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملنے کے بعد مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکار کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
اہلکار میر حسن کی گرفتاری اس کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 302 شامل کیے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی، مقدمہ ایس ایچ او ریلوے تھانہ حیدرآباد انسپکٹر محمد حسن کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
واضح رہے کہ خاتون بہاولپور کے نواحی علاقہ چنی گوٹھ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی۔
اس سے قبل خاتون پر تشدد کے واقعے کے بعد میر حسن کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ کے چک 648 سے تھا۔
مریم کے بھائی افضل کے مطابق اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی اور عید کرنے کے لئے جڑانوالہ آرہی تھی، ورثا نے خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کی رات کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کے خاتون مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گرفتار پولیس اہلکار نے بیان دیا تھا کہ خاتون مسافروں کو تنگ کر رہی تھی، منع کرنے پر خاتون نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی، جس پر طیش میں آکر ہاتھ اٹھانا پڑا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی۔
مشہور خبریں۔
7 لبنانی بینکوں پر مسلح حملے
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے آج دوپہرجمعہ کو اطلاع دی کہ اس
ستمبر
شام میں ہماری موجودگی کا مقصد دمشق تہران تعلقات کو خراب کرنا ہے؛شام کے امور میں سابق امریکی نمائندے کا اعتراف
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے امور میں سابق امریکی نمائندے جیمز جیفری نے اعتراف
جنوری
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ
گیلنٹ کا اکتوبر 2023 میں حزب اللہ کے خلاف ناکام منصوبے کا انکشاف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اکتوبر 2023 میں لبنان
فروری
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر
صیہونی سیاسی، سکیورٹی اور فوجی حکام کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں باقی رہ جانے والے 103 قیدیوں
ستمبر
سعودی حکام کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے
اپریل
ٹرمپ-بائیڈن بحث پر سب سے اہم رد عمل
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی
جون