?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے 3 مضبوط ترین امیدوار سامنے آ گئے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویرالیاس میں سخت مقابلہ ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور مسلسل نویں مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تینوں امیدواروں نے اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی ہے۔ہمیں کشمیر الیکشن میں 50، 55 ووٹ سے ہرایا گیا: رانا ثناء اللّٰہذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے غزہ میں کتنی مساجد شہید کی ہیں؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں:فلسطین کی وزارت اوقاف نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست
جون
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی
جولائی
پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے
مارچ
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم
اپریل
قطری خواتین کی ائرپورٹ پر متنازعہ تلاشی کی شکایت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:قطری خواتین کے ایک گروپ نے اس ملک کے حکام سے
نومبر
علیمہ خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس پر تحفظات کا اظہار
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ
مارچ
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں
دسمبر