?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا، ویکسینیشن سینٹرز شام 6بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا حکم نامہ وزارت صحت نے جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز جمعہ کو بند رہیں گے۔اس سے قبل ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار صبح 8تا 5بجے تک تھے تاہم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا امیج بہتر کرنے کے لیے امریکا میں سعودی عرب کی نئی لابنگ
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : آرگنائزیشن فار ڈیموکریسی ان عرب ورلڈ نے اب اعلان
نومبر
پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں
?️ 3 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر۔ نجی ٹی وی
مئی
Estimated cost of Central Sulawesi disaster reaches nearly $1B
?️ 18 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ریلیف اقدامات کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی منظوری
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تباہ کن
ستمبر
بحیرہ احمر میں غزہ کی جنگ بندی تک عملیات جاری رہیں گے: یمنی عہدیدار
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک عہدیدار نصرالدین عامر نے
جولائی
مغربی یمن میں تین دھماکے
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی کن کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟ عمران خان کیا کہتے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے
اکتوبر
جنرل السیسی کا نیتن یاہو سے بات کرنے سے انکار
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر
اکتوبر