🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت آنے پر دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،امید ہے حالات جنگ کی طرف نہیں جائیں گے کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک حالات بہت بگڑ چکے ہوتے،راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارت نے اگر پاکستانی قوم کو للکارا تو ہر بچہ اور ہر فرد ملک کی حفاظت کیلئے میدان میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور ہر فرد اپنے ملک اور دین اسلام کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے۔
پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ۔ کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
وطن کے دفاع کیلئے تمام پاکستان اس وقت ایک بیج پر ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی تھی۔پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھی۔ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ تھا۔ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز تھی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھاکہ پانی روکنا جنگ کے مترادف تھا۔
بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ پہلگام واقعے کا پاکستان پر بے بنیاد الزام تھا۔بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کے چپے چپے زمین کی حفاظت کرنا قوم خوب جانتے تھی۔ وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم ایک تھی۔ پاکستانی قوم پاکستان کیلئے زندہ ہے اورپاکستان کیلئے جان دیں گے۔
ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو پھر ہم پوری قوم یک جان ہو جاتے تھے۔ بھارت یاد رکھے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کی چال بازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
مشہور خبریں۔
کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات؛ دو دہشت گرد ہلاک
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان کے حکمراں ادارے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس
فروری
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات ہوئے
🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی
دسمبر
فلسطینی عوام کی ہجرت کی مخالفت پر حماس کا زور
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: یوم ارض کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک حماس
مارچ
افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل
🗓️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں
اپریل
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
🗓️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی
فروری
اسمگلنگ کی روک تھام سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی
🗓️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ
جنوری