🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا۔ معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ادھارپرتیل دینےکا وعدہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟
🗓️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی
جون
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
🗓️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
اردن میں نئی امریکی سفیر سب سے بڑی صیہونی حامی
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عمان
نومبر
ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ
🗓️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
مارچ
ایران سعودی عرب معاہدہ عالمی نظام کو بدلنے کا اقدام ہے:پاکستانی دانشور
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان میں ترقی اور مواصلات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نے
مارچ
غزہ کے باشندوں کو 3 افریقی خطوں میں منتقل کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ بے نقاب
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے بدھ کی شام اعلان کیا
فروری
چوہدری سرورنے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
🗓️ 16 جنوری 2022شاہکوٹ ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے
جنوری
روسی افواج کیف پر قبضہ کر لیں گی: قدیروف
🗓️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مضبوط اتحادی رمضان قدیروف نے
اپریل