?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے فنانس بل میں ترامیم کی منظوری بھی دی، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ آج ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کچھ سیاسی طور پر غیر مقبول شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) متوقع منظوری سے قبل ان متنازع شقوں میں ترمیم کرے۔
سابق وزیر خزانہ اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر (جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین بھی ہیں) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی تاکہ فنانس بل 2025 کی اہم شقوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
فنانس بل پر قومی اسمبلی کے فیصلہ کن ووٹ سے قبل وقت کم رہ گیا ہے اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اس دوران ارکان قومی اسمبلی سے انفرادی ملاقاتیں تیز کر دی ہیں تاکہ بل کی منظوری سے قبل ان کی حمایت حاصل کی جا سکے۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ایک ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم روزانہ 5 سے 6 ارکان اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں، ان دنوں کو چھوڑ کر جب وہ بیرون ملک ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے بحران کو حل کرنا ہے: امیرعبداللهیان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے
اگست
جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے سعودی اتحاد وقت ضائع کر رہا ہے: صنعاء
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے
جولائی
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری
امریکا میں نئی امیگریشن پابندیاں، ورک ویزے کی فیس میں بھاری اضافہ
?️ 20 ستمبر 2025امریکا میں نئی امیگریشن پابندیاں، ورک ویزے کی فیس میں بھاری اضافہ
ستمبر
خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ
دسمبر
تائیوان کا امریکہ سے 1000 جارحانہ ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:تائیوان نے ممکنہ چینی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے
اکتوبر
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ
ترکی میں تعلیمی ناانصافی کے بارے میں انتباہ
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کے بہت سے میڈیا اور تعلیمی
فروری