?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ ن پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں کافی تبدیلی آچکی ہے اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر طنزیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے ، نواز شریف پہلے والا نواز شریف نہیں رہا بلکہ انقلابی بن چکا ہے ، اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے ، حواری یہ بھی کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست ، آخر میں شہباز گل نے لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وہ ٹھیک ہو گئے ہیں تو وطن واپس آ جائیں ، 2 سال سے انتظار میں ہیں کہ کب نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوں گی، اگر ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہو گئی ہیں تو انہیں خدا کا واسطہ ہے کہ واپس آ جائیں ، ان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں میں اس بات کی کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہو کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟ انہوں نے اس متعلق وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نواز کی واپسی کی خبریں سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے رد عمل کا اظہار کیا تھا ، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اصولی طور پر غلط بات ہے کہ ایک شخص کو عدالت کہہ چکی ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہے اور اسے دوبارہ وزیر اعظم بنا دیا جائے۔
واضح رہے کہ ان دنوں لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک میں واپسی کی خبریں چل رہی ہیں جن پر لیگی رہنماؤں اور حکومتی وزراء کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے حال ہی میں ملاقات کر کے واپس آنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں جس کے بعد سے یہ موضوع مسلسل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار ان کے لیےسب سے زیادہ تکلیف دہ ہتھیار
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنے ایک تجزیہ میں عرب کھلاڑیوں کے
اگست
صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، وزیر داخلہ
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے صدر
مارچ
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر
اکتوبر
پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی اپنی حکومتیں بنائیں گی:آصف زرداری
?️ 6 مئی 2022سندھ(سچ خبریں)آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس
مئی
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو
اکتوبر
ویتنام کے صدر مستعفی
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت
مارچ
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل