🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے، کابینہ ڈویژن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پول کار کی درجنوں سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں غیر ضروری طور پر زیر استعمال ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے منصوبوں کے مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو گاڑیوں کی واپسی کے لیے خط تحریر کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور ڈویژن مکمل ہوجانے والے منصوبوں کی سرکاری گاڑیوں کو سینٹرل پول کے حوالے کردیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹاف کار رولز کے مطابق تمام قسم کی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کو واپس کی جائیں۔
کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن تمام وزارتوں کو منصوبوں کی نوعیت کے مطابق گاڑیاں الاٹ کرتا ہے، قانون کے مطابق منصوبے مکمل ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں کابینہ کے پول کو واپس کی جاتی ہیں، متعدد سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کے ذاتی استعمال میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے
ستمبر
کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن
جون
عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان
🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام
مئی
صہیونی لابی کی تیونس کو جال میں پھنسانے کی کوشش
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:تیونس کی ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل نے الجزائر کو پریشان
جون
ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز
نومبر
آئی ایم ایف کی جانب سے ’اہداف کی تبدیلی‘ پر حکام ناخوش
🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے انتہائی
مارچ
عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے، فواد چوہدری
🗓️ 2 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اصلی دکھ
مارچ
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
🗓️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل
مارچ