?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے اہم خبر ہے کہ کچھ کلاسز کے امتحانات لئے جائیں جبکہ کچھ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم نے اس طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیےجائیں، اس طریقہ کار کی وزارت تعلیم نےمنظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے امتحانات سےمتعلق سمری بھجوائی، سمری میں پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینےکی سفارش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی،چھٹی ساتویں کلاسز کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پربچوں کو پروموٹ کیا جائےگا۔
حکام وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ سال پہلی سےآٹھویں تک کے طلباکو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، 90 فیصد طلبا کےامتحانات ہوئے تھے اور نتائج کی بنیاد پر انہیں پاس کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرےگا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان میں بھی تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں اور حالات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں
?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر
اکتوبر
یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی
جنوری
پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک
جنوری
بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹک سپانسرز کو بھی کھویا
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اپنی پہلی انتخابی بحث میں خراب کارکردگی
جولائی
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے
نومبر
’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے
?️ 3 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون