?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مضبوط ہے اور وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عمران خان کے لیول کا آدمی پاکستان میں نہیں ہے، میں جہانگیر ترین کو جانتا ہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔فضل الرحمان، مریم نواز ،شہباز شریف اور بلاول یہ سب بونے ہیں، ان کی عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔
یہ منہ اور مسور کی دال، ان سے عدم اعتماد کہاں لایا جائے گا، ان پر تو ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود کچھ نہیں کرسکے، قومی اسمبلی میں کیا کریں گے، اگر جرأت ہے تو پرسوں نہیں کل ہی عدم اعتماد لے آئیں، عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے نہ پنجاب میں۔
حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں۔ جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں جہانگیر ترین کو جانتا ہوں، وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔ مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔دورہ روس گیم چینجرہوگا۔ دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ملین ڈالر لیا ہے، لندن میں حسن نواز کے اپارٹمنٹ کی قیمت ہی بلین ڈالر ہے، اگر مریم نواز کے دل میں احساس ہے تو اپنے بھائیوں سے کہیں کہ پاکستان کے پیسے واپس کردیں۔
مشہور خبریں۔
اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا
فروری
آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں
مئی
82 سال قبل لاہور کے منٹو پارک میں ایک تاریخی قرارداد منظور ہوئی
?️ 23 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں )آج سے 82 سال پہلے 23 مارچ 1940
مارچ
اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار
مارچ
ورلڈ کپ کے دوران بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تحفظ فراہم کرے، دفتر خارجہ
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ
اکتوبر
استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد
مئی
غزہ کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: خبر کے مطابق، ایک امریکی پیمانکار کے حوالے سے سی بی
اگست
امریکہ کے مشرق وسطی چھوڑنے کی وجوہات
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے کاکہنا ہے
جون