?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی اس کی وکشش ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے وفاقی وزراء نے اپنے بیانات میں انہیں وطن واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہیں اور وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے کیوں کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا، اس لیے برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے ، جس کے لیے برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے ، لیکن ہم نے برطانیہ سے کہا پہلے دیکھیں آپ کا قانون وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں کیوں کہ حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا، اسد عمر نے کہا کہ لندن دیار غیر جگہ ہے، پاکستان ان کا ملک، ان کی دھرتی ہے، وہ پاکستان آئیں، خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے، یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے، حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی ، سرکار ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہوئے محفوظ جگہ پر رکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محفوظ جگہ جیل سے زیادہ کوئی نہیں ہے کیوں کہ وہ جیل سے ہی گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کی سیاست کی بنیاد انصاف ہے، وہ اپنی بنیاد سے کبھی نہیں ہٹیں گے، انصاف کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہئیں ، میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ ہونے کی ہمیں اطلاعات نہیں، کیونکہ ہم پاکستان میں ہیں اور وہ لندن میں ہیں، اگر ان پر حملہ ہوا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ملک آجائیں، حکومت انہیں محفوظ جگہ پر بہتر جگہ پر رکھے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے، اور ان کی تحریک اب ختم ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اس وقت سیاسی ہلچل کم ہے، حکومت کو کہیں پر بھی کوئی خطرہ نہیں، حالات سب ٹھیک ہیں۔
مشہور خبریں۔
انگریزی زبان سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں شہید حسن نصراللہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے انگریزی بولنے والے صارفین نے سید شہدائے
فروری
خیبر میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
?️ 27 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز
اپریل
معیشت درست سمت میں ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے
جولائی
ایرانی انٹیلیجنس کا بڑا کارنامہ، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا
?️ 28 جولائی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی انٹیلیجنس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے
جولائی
موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا: وزیر اعظم
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور
جنوری
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا 12 زہریلی کیڑے مار دواؤں پر مکمل پابندی کا اعلان
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ماحولیاتی
مارچ
اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جنوری
عرب ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی محنت کشوں کی ان کے مشکل حالات اور عرب ممالک
فروری