?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ربیع سیزن کیلئے کسانوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ربیع سیزن کیلئے مارچ تک یوریا کھاد کا ریٹ 839 روپے برقرار رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روک کر یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مردم شماری، کھاد کی قیمت، مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور منظوری دی گئی۔ اعلامیہ اجلاس کے تحت نئی مردم وگھر شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ داسوہائیڈرو کے چینی متاثرین کیلئے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ربیع سیزن کیلئے یوریا کھاد کا مارچ تک 839 روپے ریٹ برقرار رکھا جائے گا۔ اسی طرح افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تین برس میں 5.37 فیصد کی جی ڈی پی گروتھ، جس کے باعث روزگار اور اس کے ساتھ فی کس آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
اس پر میں اپنی حکومت کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے حوالے سے ہماری کامیابی کو عالمی پذیرائی میسر ہے۔ بلوم برگ خبر دے رہا ہےکہ پاکستان ترقی کی تیز رفتار اور اس کے ساتھ روزگار کی بلند سطح برقرار رکھے گا۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے ’آپ کا وزیراعظم‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع
جون
اسد عمر کا برطانوی حکومت سے اہم سوال
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے
اپریل
وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر
?️ 31 جنوری 2021وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر
جنوری
اردن کا صیہونیوں کے خلاف اہم بیان
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی
اکتوبر
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون
پاک فوج نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
?️ 6 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں
دسمبر
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
انگلینڈ کی ملکہ انسانیت کے لیے خونی میراث
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 69 سال تک برطانیہ
ستمبر