🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون اور اس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پنجاب حکومت نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ،پنجاب کابینہ نے اس حوالے سے جو فیصلہ کیا وہ تاریخ سازفیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا ہے گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے۔ جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے ۔اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
چین 5 طیارہ بردار بحری جہازوں اور 10 ایٹمی آبدوزوں سے لیس
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں: نئے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی
اگست
پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
ایران سعودی عرب کا نمبر ایک دشمن ہے: صہیونی وزیر کا دعویٰ
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے تل ابیب اور ریاض کے
مئی
وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا
🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی
مئی
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر
سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ
جون
کشمیریوں نے وزیر اعظم، پی ٹی آئی امیدواروں کو مثالی محبت دی: مراد سعید
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم
جولائی