🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف تین رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، کمیشن نے وفاقی وزیر کے وکیل سے سوال کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے اعظم سواتی کے آج پیش نہ ہونے کی استثنی کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ وہ آج یہاں نہیں ہیں اس لئے میں پیش ہوا ہوں۔
کمیشن میں سند کے ممبر نے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو نظر انداز کررہے ہیں، گزشتہ سماعت پر وہ سینیٹ میں تھے یہاں نہیں آئے۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی دو بار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور اب انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنایا۔
معافی نامے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، کبھی الیکشن کمیشن کو سکینڈ لائز کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔
ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، اعظم سواتی کو پیش ہوکر معافی مانگنی پڑے گی، الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے، آج کیلئے حاضری اسے استثنی دے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، جب کہ فواد چوہدری کے تحریری معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔
مشہور خبریں۔
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی تازہ ترین
جون
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر
مئی
کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان
🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت
فروری
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
کیا حزب الله لبنان کے سیاسی عمل سے باہر ہو گئی ہے؟
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے
فروری
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے
فروری