?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا جس کا مقصد سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر بات چیت کرنا اور پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم وہ افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان طالبان پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے تصدیق شدہ کارروائی کریں، خاص طور پر فتنۃ الخوارج یعنی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور فتنۃ الہندوستان یعنی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف کارروائیاں کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
دوسری جانب، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی قیادت میں افغان حکومت کا ایک وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہو گیا ہے۔
جھڑپوں کا پس منظر
واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان نے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی تھی۔
طالبان سرحدی فورسز کے مطابق پاکستانی فضائی حملوں کے ردعمل میں افغان سرحدی فورسز مشرقی علاقوں میں بھاری لڑائی میں مصروف رہیں۔
کنڑ، ننگرہار، پکتیکا، خوست اور ہلمند کے طالبان حکام نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کی۔
اسلام آباد نے کابل پر زور دیا تھا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے سے باز رہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے گئے اور عسکری گروہ مؤثر اور شدید جوابی کارروائی کے باعث پسپا ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے: وزیر اعظم
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ
جون
حماس اپنی فوجی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے: تل ابیب
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: سماء نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی اخبار معاریو کے فوجی نمائندے
اکتوبر
لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کییف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی
فروری
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
کرونا کے بارے میں سی آئی اے کا دعویٰ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے
جنوری
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر
گوادر میں موسلادھار بارش، سیلاب نے تباہی مچا دی، آج مزید برسات کی پیش گوئی
?️ 29 فروری 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر، مکران اور بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں
فروری
الجولانی کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی نے امریکی
اپریل