?️
سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد ہوئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے ہمراہ میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیرعلاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ہیں، ہماری ایک چیک پوسٹ پر سو سے زائد گولے پھینکے گئے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنے وطن کی حفاظت کے لئے وہ صحت یاب ہونے کے بعد پُرعزم ہیں، ہمارے فوجی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ، 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تین افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں اور محبت لازوال ہے، ایک ہی رات کے اندر ہم نے ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی، بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ممنون ہے، بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کروائی وہ لمحات رقت آمیز تھے۔
مشہور خبریں۔
کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری
اگست
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
دسمبر
امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے
فروری
بائیڈن کے لیے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دکھ : ہل رپورٹ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ ہل نے امریکہ میں
جون
کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال
اگست
عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں حسینیہ پر دہشت گردانہ
جولائی
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی
ستمبر
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر