وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک-بھارت کشیدگی میں موثر کردار پر اظہار تشکر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان اور ہندوستان کے حالیہ تناؤ کے دوران مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار ادا کیا،سعودی عرب جنگ اور امن میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ کی آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کے مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے چاہے وہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ دو طرفہ تعلقات کے تحت ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر کو بیرون ملک بالخصوص سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف پاکستان کے جاری کریک ڈاؤن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے تشخص اور مملکت میں کام کرنے والے شہریوں کے تحفظ کے لیے "بھیک مانگنے والے مافیا” کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک برادر اور دوست ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی

عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کا دنگل سج گیا

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42

سعودی عرب کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کہ صیہونیوں نے

PTI کی فتح، مخالفین کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ: وزیر جیل خانہ

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن

میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے