وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا

شیخ رشید

?️

راولپنڈی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں واقع وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔

نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک 8 سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔

واقعے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وارث خان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کچھ روز قبل بھی لال حویلی پر اسی طرز کا حملہ کیا گیا تھا۔23 جولائی کو وزیر داخلہ کی رہائش گاہ لال حویلی پر چند نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے، حملہ آور تاحال گرفتار نہ کیے جا سکے۔

مشہور خبریں۔

ن لیگ نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیراعظم

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم

اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ

سوڈان کی تین روزہ فوجی کشمکش میں180 افراد ہلاک ، 1800 زخمی

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جاری فوجی تنازع میں پیر کی شام تک کم

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 23 جنوری 2023برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان

یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے

کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے

راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے