🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے اہم کردارادا کیا، عمران خان کو اندازہ تھا اشرف غنی غلط فہمی کا شکارہیں، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں سے اپیل کرتے ہیں ، ایس اوپیزکا خیال رکھیں۔ افغانستان سے 613 پاکستانیوں کو واپس لا چکے، 2 روز میں تمام پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، 60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کو چارٹرڈ طیارے سے پاکستان لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں، وہ ایئرپورٹس سے ہی اپنےممالک میں چلے جائیں گے۔ طورخم اور چمن بارڈر پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، افغانستان سے کوئی مہاجر آ رہا ہے نہ ہی ہمارے پاس اس کا کوئی انتظام ہے، بھارتی میڈیا اس حوالےسے جھوٹ بول رہا ہے۔ کسی کو پاکستان میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے، طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عمران خان اور وزارت خارجہ کا فیصلہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ
🗓️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے
فروری
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
🗓️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں
نومبر
جو بائیڈن کے ڈاکٹرنے کہا کہ وہ صحیح ہے
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی کووِڈ 19 سے موت کے بارے میں سوشل
جولائی
ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
وزیر اعظم کی طرف سے آئی ایس آئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے
اکتوبر
پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج جمعرات
ستمبر
بجلی کی کمپنیاں مئی میں عوام سے مزید 30ارب وصولی کیلئے تیار
🗓️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ
جون