🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن آزادکشمیر میں حکومت کے خواب دیکھ رہی ہے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا، اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول ایک بار نہیں تین بار امریکا جائیں لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے جب کہ ایک بار نہیں بلاول تین بار امریکا جائیں مگر عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔بھارت سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں اٹھایا ہے، 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سےکوئی بات نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
امریکا کے کیپیٹل ہل پر ایک بار پھر حملہ، ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
🗓️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں آئے دن حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جس
اپریل
مناظرے میں نقل ہوئی ہے: ٹرمپ
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا
ستمبر
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن
اکتوبر
غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر
🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی
فروری
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
ہم خود مختاری اور سلامتی کے معاملات میں روس کے حامی ہیں: شی کا پیوٹن سے خطاب
🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ
جون