وزیر داخلہ کا اہم بیان، عمران خان مدت پوری کریں گے

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن آزادکشمیر میں حکومت کے خواب دیکھ رہی ہے،  عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا، اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزاد کشمیرمیں حکومت ان شاء اللہ عمران خان ہی بنائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول ایک بار  نہیں تین بار امریکا جائیں لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے جب کہ ایک بار نہیں بلاول تین بار امریکا جائیں مگر عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔بھارت سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں اٹھایا ہے، 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سےکوئی بات نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں:  گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی

یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش

?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

2020 کے انتخابات کے لیے ٹرمپ کی تحقیقاتی ٹیمیں تیار

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا

غزہ میں 152 صحافی مارے گئے

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے

جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے کیا اہم مطالبہ

?️ 20 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی

سعودی عرب اور امارات کو یمن پر اجلاس منعقد کرنے کا کوئی حق نہیں: صنعا

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:   خلیج تعاون کونسل کے بعض عرب حکام نے منگل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے